ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / افغانستان:اغواء شدہ بس کے سات مسافروں کو ہلاک کر دیا گیا

افغانستان:اغواء شدہ بس کے سات مسافروں کو ہلاک کر دیا گیا

Wed, 12 Jul 2017 22:07:05  SO Admin   S.O. News Service

کابل11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں ایک بس کے اغوا شدہ سات مسافروں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔ ان افراد کو گزشتہ روز مسلح افراد نے ملک کے مغربی صوبہ فراح میں ایک بس سے زبردستی اتار لیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ طالبان کی کارروائی ہے۔ صوبے فرح پولیس کے ترجمان اقبال بحر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے منگل کے روز فرح کے صوبائی دارالحکومت کو ہرات سے ملانے والی شاہراہ کو بند کر کے ایک بس کو روک کر اس میں سوار 16 مسافروں کو اتار لیا تھا۔ ان میں سے سات کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جبکہ بقیہ نو افراد ابھی تک اغوا کاروں کے قبضے میں ہیں۔
 


Share: